اسلام آباد، ورلڈ فوڈ پروگرام، چھ خصوصی طیارے اور دو ہیلی کاپٹر اسلام آباد پہنچ گئے، یو این فوڈ پروگرام عملہ افغانستان میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے گا
افغانستان کیلئے خوراک پہنچانے میں پاکستان کی معاونت جاری ہے، بین الاقوامی فوڈ پروگرام کے تحت 6 خصوصی طیارے اور 2 ہیلی کاپٹر وفاقی دارالحکومت پہنچ گئے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کیلئے چھ خصوصی طیارے اور دو ہیلی کاپٹر اسلام آباد لینڈ کرچکے ہیں۔ اس ضمن میں کرائسزمینجمنٹ ڈویژن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کو خصوصی این او سی کا اجرا کیا تھا۔
یو این فوڈ پروگرام عملہ افغانستان میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔
ہیلی کاپٹر پشاور ایئرپورٹ سے افغانستان کیلئے آپریٹ ہونگے جبکہ فکس ونگ کے طیارے اسلام آباد ایئرپورٹ سے افغانستان روانہ ہونگے۔
پاکستان نے یو این فوڈ پروگرام کو پاکستانی ایئرپورٹ کے استعمال کی اجازت دی ہے۔