Sep 04, 2021 12:24 pm
views : 233
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 3,980 coronavirus cases, 79 deaths in 24 hours
کراچی ، ملک میں کورونا وائرس سے مزید اناسی افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں کی مجموعی تعدادچھبیس ہزار ایک سو چودہ تک جاپہنچی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار 53 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3 ہزار 980 کورونا مثبت کیسز سامنے آئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 6.21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث79 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کورونا کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہزار 114 تک پہنچ گئی ہے جب کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد11 لاکھ 75 ہزار 558 ہوگئی ہے۔