Sep 04, 2021 12:50 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Islamabad- Bilawal, Shehbaz Sharif discuss political situation of country
اسلام آباد، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی میں برف پگھلنے لگی، بلاول کا شہباز شریف سے رابطہ،آئینی معاملات پر مشاورت سے آگے بڑھنے پر اتفاق کرلیا گیا
پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی میں برف پگھلنے لگی۔ شہباز شریف کی مفاہمتی پالیسی رنگ لے آئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کو ٹیلیفون کر کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نئے اراکین کے ناموں پر مشاورت کی۔
شہباز شریف اور بلاول بھٹو میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری پر گفتگو ہوئی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق الیکشن کمیشن کے پنجاب اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے دو نئے اراکین کی تقرری کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹیلی فون کیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور دونوں رہنماؤں میں اتفاق رائے ہوا کہ اس آئینی معاملے پر اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کی قیادت مشاورت کے ساتھ آگے بڑھے گی۔