Sep 04, 2021 12:55 pm
views : 225
Location : Domestic Place
Islamabad- US Embassy has announced it will provide scholarships to 700 more Pakistani women for education
اسلام آباد، امریکی سفارتخانے کا مزید سات سو پاکستانی خواتین کو تعلیم کیلیے وظائف دینے کا اعلان، یہ وظائف سال دو ہزار تئیس تک جاری رہیں گے
امریکی سفارتخانے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے مزید سات سو پاکستانی خواتین کو تعلیم کیلیے وظائف دینے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ اِی سی) کے اشتراک سے مزید سات سو پاکستانی خواتین کو گریجویٹ سطح تک حصول تعلیم کیلیے وظائف دینے کا اعلان کیا ہے۔
دو سالہ دورانیے کے یہ وظائف (جن کا آغاز رواں سال سے ہوگا اور یہ 2023ء تک جاری رہیں گے) باصلاحیت خواتین کو شعبہ زراعت، کاروبار، انجینئرنگ طبی اور معاشرتی علوم میں حصول تعلیم کی خاطر دیے جائیں گے۔