Oct 11, 2021 06:11 pm
views : 285
Location : Domestic Place
Islamabad- PTI gets access to PML-N, PPP finance record
اسلام آباد، پی ٹی آئی کو مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے پارٹی فنڈنگ ریکارڈ تک رسائی مل گئی، فرخ حبیب کہتے ہیں بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے جعلی اکاؤنٹس سامنے لائیں گے
الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی فارن فنڈنگ کیس پر سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت فرخ حبیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے پارٹی فنڈنگ ریکارڈ تک رسائی دیدی۔
سماعت کے بعد فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو شکست ہوئی ہے، (ن) لیگ کے 7 اور پیپلزپارٹی کے 12 ایسے اکاؤنٹس نکل آئے ہیں جو الیکشن کمیشن سے چھپائے گئے تھے، الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کے لیے ریکارڈ تک رسائی دی جائے۔ الیکشن کمیشن نے فنانشل ایکسپرٹ کے ذریعے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اجازت دی ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ریکارڈ کا جائزہ لے کر الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے رکھیں گے۔