امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا اسٹریٹیجک پارٹنرہے۔ پاکستان سے تعلقات کواہمیت دیتے ہیں۔
امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا اسٹریٹیجک پارٹنرہے۔ پاکستان سے تعلقات کواہمیت دیتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان ہمارا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ پاکستان سے اہم تعلقات ہیں۔پاکستان اورامریکا کے تعلقات کئی شعبوں پرمحیط ہیں جن کواہمیت دیتے ہیں۔
پاکستان اورچین کے حوالے سے سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کسی ملک کے لئے ضروری نہیں کہ وہ تعلقات رکھنے کے لئے امریکا یا چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے۔ چین کے قریبی تعلقات کے بارے میں ان دونوں ممالک کوہی بات کرنا چاہئیے
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا سے تعلقات رکھنا کسی بھی ملک کے لئے زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں۔دنیا کے ہرملک کے آپس میں تعلقات کے کچھ فائدے اورکچھ نقصانات ہوتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کا دفاع مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔دونوں ممالک کے ساتھ سیکورٹی تعاون ہے اورملکر کام کررہے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ افغان عوام کو اس وقت مدد کی ضرورت ہے، امریکا کے شراکت دار ممالک طالبان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
کابل میں طیاروں کی آمد و رفت ممکن بنانے کیلئے شراکت دار کام کررہے ہیں، افغانستان چھوڑنے والوں کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دینا ہوگی۔
امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا مزید کہنا تھا کہ کابل میں امریکی طیاروں کی آمد و رفت ممکن بنانے کیلئے شراکت دار کام کررہے ہیں۔