Jul 23, 2022 01:40 pm
views : 281
Location : domestic place
Lahore- Judges who have anti-PMLN thoughts should not hear our cases, says Interior Minister
لاہور،
ن لیگ مخالف سوچ رکھنے والے ججز کو ہمارے کیسز نہیں سننے چاہئیں، وزیر
داخلہ کہتے ہیں ن لیگ کو دیوار سے نہ لگایا جائے، چیف جسٹس ہمارے لئے انصاف
کامعیار ٹھیک کریں، ہمارے کیسز فل بینچز سنیں
وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سزا سنانے والے ججز ہمارے کیسز نہ سنیں۔
صوبائی
دارالحکومت لاہور میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ہمارے لئے بھی انصاف کامعیار ٹھیک
کریں، ان سے استدعا ہے کہ ہمارے کیسز فل بینچز سنیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا
تھا کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے ایک جج نے پرایسکیوٹر کو مخاطب کرکے کہا
کہ کل لاہور میں ایک بہت بڑے ملزم شہباز شریف کی ضمانت ہوگئی ہے اور تم
وہاں کیا کرتے رہے، ہم نے اس معاملے کو نہیں اچھالا، لیکن ہمارے خلاف بلیک
ڈکشنری سے شروع ہونے والے اس سلسلے کو اب بند ہوجانا چاہیے اور ہمارے خلاف
اپنا ذہن ایکسپوز کرنے والے ججز کو ہمارے کیسز والے بنچز میں نہیں بیٹھنا
چاہیے۔
رانا ثنا نے کہا کہ 63 اے کے فیصلے سے ہمیں نقصان پہنچا اور
دوبارہ الیکشن ہوئے، اب وہی فیصلہ دوسرے فریق پر نافذ ہوگیا ہے تو ان کے
لیے اس فیصلے کی دوسری تشریح تو نہیں کی جاسکتی، پارٹی سربراہ عمران خان کی
ہدایت پر اسد عمر نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا جس پر 25 ارکان اسمبلی ڈی
سیٹ ہوگئے تو چوہدری شجاعت کا خط کیوں قبول نہیں ہوگا، اس عدالتی فیصلے کا
تین جگہ ہمارے خلاف اطلاق ہوا اور ایک جگہ ن لیگ کے حق میں ہورہا ہے، تو ن
لیگ کو دیوار سے نہیں لگانا چاہیے۔