Jul 23, 2022 01:45 pm
views : 278
Location : domestic place
Islamabad- People hate politics of horse-trading, says Sheikh Rasheed
اسلام
آباد، سپریم کورٹ آخری امید ہے، پھر مرکز میں عدم اعتماد لانا ہوگا، شیخ
رشید کہتے ہیں ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک
بنا دیا، لاہور میں سارا کام پلاننگ کے تحت ہوا ہے
عوامی
مسلم لیگ کے سربراہ وسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب کے
الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست پر کہا ہے کہ سپریم کورٹ آخری امید ہے،اس کے
بعد مرکز اور صوبے میں عدم اعتماد لانا ہوگا۔
شیخ رشید نے ٹوئٹ کرتے
ہوئے کہا کہ ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک
بنا دیا ہے۔لوگوں کو ایسی سیاست سے نفرت ہے جہاں ممبروں کی خرید وفروخت کی
منڈی لگتی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آخری امید ہے،اس کے
بعد مرکز اور صوبے میں عدم اعتماد لانا ہوگا۔ڈالر 250کا ہو گیا تو 10 کروڑ
پاکستانی غربت کی لپیٹ میں آجائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں
سارا کام پلاننگ کے تحت ہوا ہے ۔ ان کی جیت بھی انکی ہار ہے۔2 خاندانوں میں
لڑائی نواز شریف خاندان کے لیے بھی پیغام ہے۔اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ
بازار صرف اپنے کیسوں سے بچنے کے لیے ہے۔قوم دیکھ لے کہ نواز شریف اور آصف
زرداری ایک ہیں اور فضل الرحمن خانہ جنگی کے بیان دے رہا ہے۔