Jul 23, 2022 01:50 pm
views : 283
Location : different areas
Karachi- More rain with wind, thundershower expected in parts of country
کراچی
میں کل تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی، موسم کا حال بتانے
والوں کا کہنا ہے کراچی میں اگر دو سے تین گھنٹے بارش رہی تو سو ملی میٹر
سے زائد بارش ہوسکتی ہے
چیف میٹرولوجسٹ نے شہر میں کل موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جب کہ اس دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
چیف
میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ مون سون سسٹم راجستھان کے راستے
سندھ میں داخل ہوگا،کراچی میں ہلکی سے معتدل بارش کا سلسلہ وقفے وقفے
سےجاری رہنےکا امکان ہے جب کہ شہر میں کل صبح 10 بجے سے تیز اور موسلادھار
بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں اگر 2
سے3گھنٹے بارش رہی تو 100ملی میٹر سے زائد بارش ہوسکتی ہے جب کہ تیسرے
اسپیل کے دوران 130 سے 150 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق بحیرہ عرب سے نمی ملنے پر زیریں سندھ میں بارشوں کی شدت زائد رہےگی۔
دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بھی کراچی میں بارش کےلیے24 سے 26 جولائی کو اہم دن قرار دیا ہے۔
جواد
میمن نے کہا کہ کراچی میں کم از کم 50 اور زیادہ سے زیادہ 200 ملی میٹر
بارش برس سکتی ہے جب کہ بجلی گرنےکے واقعات بھی رونما ہوسکتےہیں لہٰذا
شہری بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔