Jul 25, 2022 05:50 pm
views : 253
Location : different areas
Ruthless monsoon rain spell claims six lives, floods Karachi
کراچی میں تیز بارش برسانے والے بادلوں کی پھر انٹری، شہر میں مزید بارش کا امکان, بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 6 افراد جاں بحق
مسلسل
موسلادھار بارش کے باعث شہر کے بیشتر علاقے پانی میں ڈوب گئے، اہم شاہراہیں
تالاب کا منظر پیش کرنی لگیں اور نظام زندگی معطل ہوگیا۔ سب سے زیادہ بارش
صدر میں 217 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے
سبب آدھا شہر اربن فلڈنگ کی نذر ہوگیا۔ ملیرندی سمیت مضافاتی علاقوں کے
قریب رہائش پذیرآبادی کو نقل مکانی کرنا پڑی، شہر کی کئی مرکزی اور ذیلی
شاہراوں پر کئی کئی فٹ پانی نے معمولات زندگی کو مفلوج کردیا۔
پولیس کے
مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 5 افراد
ہلاک ہوئے۔ یہ واقعات تیسر ٹاؤن، لیاری، سائٹ ایریا اور لیاقت آباد میں پیش
آئے۔
بارشوں کا سلسلہ 26 جولائی تک برقرار رہیگا،دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں نیا مون سون سلسلہ 27 جولائی تک اثرانداز ہوسکتا ہے۔