Jul 25, 2022 05:55 pm
views : 351
Location : Ministry of Foreign Office
Islamabad- Pakistan terms Indian defence minister's allegations 'totally unacceptable'
اسلام
آباد، پاکستان کی جانب سے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی شدید مذمت، ترجمان
دفترخارجہ نے کہا یہ بیان غیر ضروری اور مکمل طور پر ناقابل قبول تبصرہ ہے
ترجمان
دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کے مطابق پاکستان اس بیان کو مکمل طور پر مسترد
کرتا ہےاور اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔وزیر موصوف راج ناتھ سنگھ نے اپنے
ریمارکس میں جموں و کشمیر تنازعہ کے بارے میں تاریخی حقائق کو توڑ مروڑ کر
پیش کیا۔
عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر نے بےبنیاد
الزامات لگائے اور پاکستان کے خلاف دھمکیاں دیں۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب
کسی ہندوستانی سیاستدان نے ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و
کشمیر کے لوگوں کی جائز، مقامی اور منصفانہ جدوجہد آزادی پر اعتراضات
اٹھائے ہوں. بھارتی سیاسی شخصیات کے اشتعال انگیز بیانات مقبوضہ جموں
کشمیر کی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے۔
واضح رہے کہ راج ناتھ سنگھ نے
پاکستان پر کشمیر میں مسلح مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان
کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے تھے لیکن اس کا رویہ مختلف ہے، جموں وکشمیر
کو جنگ کا تھیٹر بنا دیا گیا، آزاد کشمیربھی بھارت کا حصہ ہے۔