Jul 25, 2022 06:00 pm
views : 3007
Location : domestic place
Islamabad- Zardari Sharif nexus destroyed country's economy, says Imran Khan
اسلام
آباد، زرداری شریف گٹھ جوڑ نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا: عمران خان نے
کہا پنجاب میں جو کچھ ہوا اس سے ان کی سیاست سامنے آ گئی, فواد چوہدری نے
کہا عمران خان نے پاکستان کوسری لنکا بننے سے بچایا
ایک بیان
میں عمران خان نے کہا کہ شریف زرداری گٹھ جوڑ نے ملکی معیشت کو تباہ کر
دیا ہے، پنجاب میں جو کچھ ہوا اس سے ان کی سیاست سامنے آ گئی۔عمران خان نے
کہا کہ ملکی مسائل کا واحد حل صاف شفاف اور فوری انتخابات ہیں۔
قبل ازیں
سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں عمران خان نے لکھا کہ یہ لوگ گزشتہ 30
برس سے پاکستان کو لوٹ رہے ہیں اور حالیہ معاشی زبوں حالی کے ذمہ دار ہیں،
یہ چور جس مکاری سے ہمارے قومی اثاثے فروخت کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں،
انہیں اس کی قطعاً اجازت نہیں ملنی چاہیے۔
دوسری جانب ٹی آئی رہنما فواد
چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے، عمران خان نے
پاکستان کوسری لنکا بننے سے بچایا، پرویزالہی کااپناہی ووٹ کینسل کیاگیا،
ان چوروں نے50،50 ارب روپے چرائے ہیں۔