Jul 25, 2022 06:05 pm
views : 320
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Article 63A means that the instructions shall come from the Parliamentary Party, Remarks Supreme Court
اسلام
آباد، آرٹیکل تریسٹھ اے کا مطلب ہے ہدایات پارلیمانی پارٹی سے آئے گی،
سپریم کورٹ کے ریمارکس، حمزہ شہباز نے کیس میں جواب عدالت میں جمع کروادیا
سپریم
کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کی سماعت میں جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ہے
کہ آرٹیکل تریسٹھ اے کا مطلب ہے ہدایات پارلیمانی پارٹی سے آئے گی۔
چیف
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ میں ڈپٹی
اسپیکر رولنگ کیخلاف پرویز الہی کی درخواست پر کی۔ حمزہ شہباز کے وکیل پیش
ہوئے اور اپنے موکل کا جواب عدالت میں جمع کروادیا۔
سابق صدر سپریم کورٹ
بار لطیف آفریدی روسٹرم پر آ ئے اور آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر نظرثانی
کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ آئینی بحران سے گریز کیلیے فل کورٹ تشکیل
دیا جائے جو تمام مقدمات کو یکجا کرکے سنے۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی
دوست محمد مزاری کے وکیل عرفان قادر نے بھی عدالت سے فل کورٹ تشکیل دینے کی
استدعا کر دی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کن نکات پر فل کورٹ سماعت کرے؟۔ عرفان
قادر نے کہا کہ میرے ذہن میں کافی ابہام ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ
63 اے کی نظرثانی درخواستوں میں صرف ووٹ مسترد ہونے کا نکتہ ہے، پارلیمانی
پارٹی ہدایت کیسے دے گی یہ الگ سوال ہے، ہدایت دینے کا طریقہ پارٹی میٹنگ
ہوسکتی ہے یا پھر بذریعہ خط، میرے نزدیک مختصر فیصلہ بڑا واضح ہے۔
علاوہ
ازیں پیپلز پارٹی ، جمیعت علماء اسلام اور چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعلیٰ
پنجاب کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کرتے ہوئے فل کورٹ تشکیل دینے کی
استدعا کردی۔