Jul 25, 2022 06:10 pm
views : 256
Location : domestic place
Islamabad- Imran Khan wants to save political defeat through judiciary, says Ahsan Iqbal
اسلام
آباد، عمران خان سیاسی شکست کو عدلیہ کے ذریعے بچانا چاہتے ہیں، احسن
اقبال کہتے ہیں عمران خان نے کونسی سلیمانی ٹوپی پہن رکھی ہے،سعد رفیق بولے
اسٹیبلشمنٹ نے تحریکِ عدم اعتماد میں کوئی کردار ادا نہیں کیا
مسلم لیگ
ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی
جماعتیں مطالبہ کر چکی ہیں کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں، فل کورٹ
سماعت ہوگی تو کوئی تنازع پیدا نہیں ہوگا، سپریم کورٹ کے فیصلوں سے پہلے ہی
ملک کو سیاسی طور پر عدم استحکام کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ
پاکستان کے آئین اور عدلیہ کی تاریخ میں اہم مرحلہ ہے، عدلیہ کسی بھی ملک
کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے، وہ کمزور ہو جائے تو انتشار پھیلتا ہے۔
اُن کا
مزید کہنا ہے کہ ملک کی معیشت کو ہم بحالی کی جانب لے جارہے ہیں، اگر سیاسی
عدم استحکام رہا تو ملکی معیشت دلدل میں پھنس جائے گی، پی ڈی ایم نے
اداروں کے غیر جانبداری کا مقدمہ لڑا ہے، ہم سپریم کورٹ سے جنگ نہیں کر رہے
بلکہ سپریم کورٹ کا دفاع کر رہے ہیں۔
دوسری جانب احتساب عدلت کے باہر
میڈیا سے گفتگو کے دوران سعد رفیق نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو تنقید
کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد نہیں
آتی تو اسے ای وی ایم کے ذریعے دوتہائی اکثریت دلائی جانی تھی، افواجِ
پاکستان میں مرضی کی تقرری ہونی تھی، جوڈیشری میں خرابی پیدا ہونی تھی، ملک
کی آئینی اور جمہوری بنیادوں پر حملہ ہونا تھا۔