Jul 26, 2022 04:55 pm
views : 349
Location : domestic place
Islamabad- the question is, why two separate decisions on the same letter? says information minister
اسلام آباد، عمران کی چٹھی حلال، شجاعت کی حرام، یہ کیسا انصاف ہے، وزیراطلاعات کہتی ہیں سوال یہ ہے کہ ایک جیسے خط پر دو الگ الگ فیصلے کیوں؟ مسئلہ اب پنجاب میں کسی کی حکومت کا نہیں، مسئلہ اب آئین اور انصاف کا ہے
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی چٹھی حلال، چودھری شجاعت کی حرام۔ یہ کیسا انصاف ہے۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ فل کورٹ کیوں نہیں ؟ سوال یہ ہے کہ ایک جیسے خط پر دو الگ الگ فیصلے کیوں ؟ عمران خان اور چودھری شجاعت کے ایک ہی خط پر الگ الگ تشریح کیوں ؟
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں سوال کیا کہ اگر آئین شکن عمران خان کے خط پر 25 منحرف ارکان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں اور ڈی سیٹ بھی ہوگئے اور ووٹ بھی نہیں گنا گیا تو چودھری شجاعت کے خط پر کیوں ووٹ دینے کی اجازت اور کیوں ووٹ شمار ہو؟
وفاقی وزیر نے کہا کہ 3 اپریل کو عمران خان کے بطور پارٹی سربراہ خط کی تشریح اور 22 جولائی کو چودھری شجاعت کے بھی بطور پارٹی سربراہ خط کی تشریح میں فرق کیوں ؟ انہوں نے کہا کہ یہ کیسا انصاف ہے کہ عمران خان کی چٹھی حلال اور چودھری شجاعت کی چٹھی حرام ہے ۔ مسئلہ اب پنجاب میں کسی کی حکومت کا نہیں، مسئلہ اب آئین اور انصاف کا ہے۔