کراچی، ڈالر بے لگام، امریکی کرنسی کو بریک نہ لگ سکی، انٹر بینک میں مزید مہنگا،قیمت دوسو بتیس روپے پچاس پیسے تک جا پہنچی
انٹربینک میں ڈالر بے لگام ہو گیا، تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے، امریکی کرنسی 2 روپے 62 پیسے مہنگی ہونے کے بعد 232 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھرایک روپیہ 51 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی نئی قیمت 229 روپے 88 پیسے ہو گئی تھی۔
ماہرین کے مطابق برآمد کنندگان کی جانب سے اپنی روپے کی کمائی کو زیادہ سے زیادہ کرنے کی کوشش اور روپے میں منتقلی میں تاخیر نے شرح مبادلہ پر انتہائی دباؤ ڈال دیا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کی نمایاں کمی ہے۔