Jul 27, 2022 05:02 pm
views : 330
Location : domestic place
The prime minister says Islamabad will not compromise on the supremacy of the constitution and the parliament
اسلام
آباد، آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،
وزیراعظم کہتے ہیں عدالتی فیصلے سے قانون دان برادری، سائیلین، میڈیا اور
عوام کی حصول انصاف کے لیے توقعات کو دھچکا لگا ہے
وزیراعظم
شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین نے ریاستی اختیارات پارلیمنٹ، انتظامیہ اور
عدلیہ کو تفویض کیے ہیں، آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں
کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے وزیراعلیٰ پنجاب سے
متعلق فیصلے پر ٹوئٹ کے ذریعے اپنا ردعمل دیا جس میں وزیراعظم نے لکھا کہ
عدالتی فیصلے سے قانون دان برادری، سائیلین، میڈیا اور عوام کی حصول انصاف
کے لیے توقعات کو دھچکا لگا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین نے سب اداروں کو
متعین حدود میں کام کرنے کا پابند کیا ہے، کوئی ادارہ کسی دوسرے کے اختیار
میں مداخلت نہیں کرسکتا۔
وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ
عدلیہ کی ساکھ کا تقاضا اور قرین انصاف یہی تھا کہ فل کورٹ تشکیل دیا جاتا
تاکہ انصاف نہ صرف ہوتا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آتا۔