Jul 27, 2022 05:07 pm
views : 418
Location : domestic place
Islamabad-He interior minister says banning my entry into Punjab will be the justification for governor's rule
اسلام
آباد، پنجاب میں گورنر راج کی سمری پر کام شروع کردیا، وزیر داخلہ کہتے
ہیں پنجاب میں میرے داخلے پر پابندی گورنر راج کا جواز ہوگا،گورنر راج پر
گفتگوکرنے والے آوارہ گفتگو کے عادی ہیں
وزیر
داخلہ رانا ثناءاللہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے
ہوئے کہا ہے کہ بینچ فکسنگ اور بعض جگہ کہا گیا بینچ فکسر بھی ایک جرم ہے،
ایک سینئر جج کے خط کے مندرجات پر گفتگو افسوسناک ہے، اگر ایسا ہورہا ہے
تو پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے، نواز شریف وطن واپس آئینگے اور
انتخابی مہم چلائیں گے۔
رانا
ثنااللہ نے کہا کہ گورنر راج پر گفتگوکرنے والے آوارہ گفتگو کے عادی ہیں،
انہیں پیغام ہے یہ سمری وزارت داخلہ نے شائع کرنی ہے اور اس پرمیں نے کام
شروع کردیاہے، پنجاب میں میرے داخلے پر پابندی گورنر راج کا جواز ہوگا، کسی
نے بھی وفاق پر حملہ آورہونے کی کوشش کی تو اسے روکا جائے گا۔
وزیرداخلہ
کا کہنا تھا کہ کیا یہ حقیقت نہیں کہ حمزہ شہباز 197 ووٹوں سے وزیر اعلیٰ
منتخب ہوئے تھے، فیصلہ آیا منحرف کا ووٹ نہ گنا جائے گا اور وہ ڈی سیٹ بھی
ہوگا، 25 ووٹ مائنس کر دیے گئے، جبکہ قومی اسمبلی میں ووٹ گنے جانے کا
فیصلہ بھی اسی سپریم کورٹ نے دیا تھا، اب نئے فیصلے کی روح سے وہ 25 لوگ
بحال ہوگئے ہیں۔