Jul 27, 2022 05:12 pm
views : 328
Location : different areas
ISLAMABAD: Pakistan expects to receive $1.2 billion from the IMF
اسلام آباد، پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر ملنے کی توقع، آئی ایم ایف کا قرضہ دوسرے ذرائع سے مزید فنانسنگ کے راستے کھول سکتا ہے
پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔
عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا قرضہ دوسرے ذرائع سے مزید فنانسنگ کے راستے کھول سکتا ہے۔ موڈیز توقع کرتا ہے کہ آئی ایم ایف تیسری سہہ ماہی میں فنڈز تقسیم کرے گا۔
فِچ کے مطابق سیاسی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے اس ماہ پاکستان کی کرنسی اور بانڈز کو نقصان پہنچا، آئی ایم ایف کی امداد میں تاخیر سے بھی سرمایہ کار بےچین ہے۔
فچ نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے 1.2 بلین ڈالر ملنے سے ملک کی کرنسی اور بانڈز پر دباؤ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
دوسری جانب جے پی مورگن نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی ادائیگیوں میں ڈیفالٹ نہیں کرے گا، بجٹ میں متعارف کروائی گئی اقتصادی اصلاحات،مالی کفایت شعاری اور آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان کی ادائیگیوں کی صورتحال بہتر ہے۔