Jul 28, 2022 07:20 pm
views : 309
Location : domestic place
Islamabad- Zardari, Sharif mafia's idea of eliminating opponents is unacceptable, Imran Khan
اسلام آباد، زرداری،شریف مافیا کی مخالفین کوختم کرنے کی سوچ ناقابل قبول ہے، عمران خان کہتے ہیں ایسا کسی جمہوریت میں نہیں ہوتا
پاکستان
تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ زرداری
اورشریف مافیا کی مخالفین کو ختم کرنے کی سوچ ناقابل قبول ہے۔
پی ٹی
آئی کے چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ زرداری اورشریف مافیا کی سوچ
یہ کہ جسے خرید نہ سکو اسے ختم کردو ناقابل قبول ہے۔ ایسا کسی جمہوریت میں
ممکن نہیں ہوتا۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔
یہ کھلی فسطائیت ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب
سے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی گرفتاری قابل مذمت
ہے۔ یہ کھلی فسطائیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کو ضلع میانوالی
اور جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثر علاقوں کے عوام کو فوری امداد فراہم
کرنے کا کہا ہے جبکہ خیبرپختنخوا کی حکومت کو بھی بلوچستان کے سیلاب
متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا کہا ہے۔