Jul 29, 2022 02:10 pm
views : 371
Location : different areas
Islamabad-petrol price is likely to increase by Rs 15, diesel may be expensive by Rs 18 per litre
اسلام
آباد، پیٹرول کی قیمت میں پندرہ روپے تک اضافے کا امکان، ڈیزل اٹھارہ روپے
فی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے،اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق دو تجاویز
تیار کرلیں
پیٹرولیم
مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کی سمری کل وزارت خزانہ کو بھیجی جائے
گی۔ پیٹرول کی قیمت میں پندرہ روپے تک اضافے کا امکان ہے۔
اوگرا کی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ حتمی مراحل میں ہے۔ ورکنگ کے
مطابق پیٹرولیم کی قیمت میں پندرہ روپے اورڈیزل اٹھارہ روپے فی لیٹر مہنگا
ہونے کا امکان ہے۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق دو تجاویز تیار
کی ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کم کرکے قیمتیں برقراررکھی جاسکتی
ہیں۔لیوی ٹیکس میں دس روپے فی لیٹر تک اضافہ کرکے قیمتیں بڑھائی جا سکتی
ہیں۔
اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری کل وزارت
خزانہ کو بجھوائے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تجاویز پر وزارت
خزانہ غور کرے گی۔
وزیراعظم سے مشاورت کے بعد 31 جولائی کو نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے۔