Jul 29, 2022 02:16 pm
views : 260
Location : domestic place
Rawalpindi-democracy has become a joke and the assembly has become a spectacle Awami Muslim League chief says
راولپنڈی، نئے انتخابات پر معاملات طے پا گئے ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ، سربراہ عوامی مسلم لیگ کہتے ہیں قرنطینہ والے بھی مان گئے ہیں،صرف فضل الرحمن رہ گئے ہیں، جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشا بن گئی ہے
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ،نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ قرنطینہ والے بھی الیکشن مان گئے ہیں،صرف فضل الرحمن رہ گئے ہیں۔اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے۔ نہ یہ عوام میں جانے کے قابل، نہ فرار ہونے، نہ ہی باہر سے بلانے کے قابل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب خلق خدا فیصلہ کرے گی ۔جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشا بن گئی ہے۔
بعد ازاں ایک اور ٹوئٹر بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا گورنر لگا نہیں سکے۔30 لگژری اشیا پر پابندی ختم۔S&P کا کریڈٹ منفی۔IMFنے ابھی تک بیل آؤٹ نہیں کیا۔ق لیگ کا نیا صدر اپنے 2 وزرا کو واپس بلائے گا۔BAP والوں نے بستر باندھ لیا ہے۔6ہزار میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال اور6 ہزار کا دکانداروں پر اضافی ٹیکس مزید معاشی تباہی لائے گا۔