Jul 29, 2022 03:13 pm
views : 386
Location : domestic place
Islamabad-Arif Naqvi collected money in the name of charity for PTI.
اسلام آباد، برطانیہ میں خیرات کیلئے جمع رقم پی ٹی آئی کو منتقل کئے جانے کا انکشاف،برطانوی اخبار نے بھانڈا پھوڑ دیا، عارف نقوی نے پی ٹی آئی کیلئے خیرات کے نام پر رقم اکٹھی کی
برطانیہ میں خیرات کیلئے جمع رقم پی ٹی آئی کو منتقل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، برطانوی اخبار نے رقم منتقلی پر رپورٹ جاری کردی۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی نے پی ٹی آئی کے لیے خیرات کے نام پر رقم اکٹھی کی، برطانیہ میں ٹی 20 میچ کروائے گئے، اس کے علاوہ مختلف ذرائع سے حاصل کی جانے والی رقم پی ٹی آئی کو منتقل کی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عارف نقوی نے کیمن آئی لینڈز میں شامل کمپنی ووٹن کرکٹ لمیٹڈ کو پاکستان تحریک انصاف کے بینک رول کے لیے استعمال کیا۔عارف نقوی نےکرکٹ ایونٹس کرائے، ایک کرکٹ میچ آکسفورڈ شائر میں عارف نقوی کی محل نما رہائش گاہ پر کھیلا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اس کا فائدہ پاکستان میں سیاسی جماعت اٹھارہی تھی، یہ غیرمعمولی بات تھی، فیس ووٹن کرکٹ لمیٹڈ کو دی گئی جو دراصل کیمن آئی لینڈز میں رجسٹرڈ کمپنی تھی، کیمن آئی لینڈز میں رجسٹرڈ کمپنی عارف نقوی کی ملکیت تھی، یہ رقم پی ٹی آئی کوفنڈ دینے کے لیے استعمال کی گئی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ ووٹن کرکٹ کوکئی کمپنیوں اور افراد نےلاکھوں ڈالرکےفنڈز دیے، ابوظبہی کے شاہی خاندان کے ایک وزیرنے بھی 20 لاکھ پاؤنڈز دیے۔