اسلام آباد، ریاست پہلے، سیاست بعد میں پالیسی کے
تحت حکومت کی باگ ڈور سنبھالی، وزیراعظم کہتے ہیں پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری
کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے
وزیراعطم شہباز شریف
نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے ہم نے مشکل فیصلے
کئے ہیں۔ پاکستان میں انتشار اور معیشت کی تباہی کے ذمہ داران کے برعکس ہم محنت
اور لگن سے ملکی ترقی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف
سے اراکین قومی اسمبلی اور پاک امریکن بزنس فورم کے وفد نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعظم
نے کہاکہ قلیل مدتی اور طویل مدتی منصوبہ بندی پر عملدرآمد سے ہم بجلی کی پیدوار
کا انحصار درآمدی تیل پر کم کرکے قابلِ تجدید ذرائع بروئے کار لائیں گے۔ہم ترجیحی
بنیادوں پر6 سے 7 ہزار میگاواٹ قابلِ تجدید بشمول سولر اور ونڈ انرجی کے منصوبے
شروع کرنے جا رہے ہیں۔ ہم نے لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ
ساتھ غیر ضروری حکومتی اخراجات کو کم کیا۔
ملاقات میں وفد نے وزیرِ اعظم کو اپنے مسائل اور تجاویز سے بھی آگاہ کیا۔ وزیرِ
اعظم نے فوری طور پر ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے یہ یقین دہانی
کرائی کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل
ہے