Jul 30, 2022 02:30 pm
views : 318
Location : domestic place
Islamabad- If anything happens to Yasin Malik during his imprisonment, the Indian government will be responsible, says Mashal Malik
اسلام آباد، یاسین ملک کو دوران قید کچھ ہوا تو ذمہ دار بھارتی حکومت ہوگی، مشعال ملک کہتی ہیں یاسین ملک کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جارہے اور انصاف کے حصول کی خاطر اب یاسین ملک جیل میں بھوک ہڑتال پر ہیں
کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو دوران قید کچھ ہوا تو ذمہ داری بھارتی حکومت پر عائد ہوگی۔
بھارتی وزیراعظم کے نام لکھے خط میں مشعال ملک نے کہا ہے کہ میرے شوہر اس وقت بھارتی جیل میں ہیں، یاسین ملک کشمیریوں کی توانا آواز اور عدالتی ٹرائل میں ناانصافی و عمر قید کی سزا کے بعد بھول ہڑتال پر ہیں، یاسین ملک کے خلاف جاری ٹرائل ناانصافی اور جمہوری نظام کے برعکس ہے۔
خط کے متن میں مزید لکھا ہے کہ مسلسل قید و تشدد کے باعث یاسین ملک کو کئی بیماریاں لاحق ہوچکی ہیں، کیس کی تاریخ کے دوران یاسین ملک نے متعدد بار عدالت میں موجود ہونے کی درخواست کی لیکن بھارتی حکام نے ان کی موجودگی کے بغیر جرح کی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یاسین ملک کے خلاف یکطرفہ ٹرائل کیا جارہا ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جارہے اور انصاف کے حصول کی خاطر اب یاسین ملک جیل میں بھوک ہڑتال پر ہیں۔
انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کی کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے۔
خط میں تحریر کیا گیا ہے کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جہدوجہد کر رہے ہیں، اگر یاسین ملک کو دوران قید کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری بھارتی حکومت پر ہو گی۔