Jul 31, 2022 06:49 pm
views : 256
Location : Different Places
گزشتہ 24 گھنٹوں میں سکھر بیراج سے 12 لاشیں برآمد
بلوچستان
کے اکثر علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، ندی
نالوں میں طغیانی اور سیلابی ریلوں سے بیشتر رابطہ سڑکیں بہہ گئیں۔
صوبے
بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے پیش آنے والے حادثات میں اموات کی
تعداد 132 ہو گئی ہے، ساڑھے 13 ہزار مکانات متاثر ہوئے ہیں جبکہ بجلی کے
140 کھمبے گر چکے ہیں۔محکمۂ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج
بھی موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر دی۔
کوئٹہ، ژوب، زیارت، موسیٰ خیل،
قلعہ عبداللّٰہ، پشین، بارکھان میں آج بادل برس سکتے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں
کے دوران بلوچستان میں سب سے زیادہ بارش ژوب میں 45 ملی میٹر ریکارڈ کی
گئی۔
تاریخ رقم کرنے والا مون سون کا چوتھا اسپیل بلوچستان کے جنوب مشرق اور وسطی علاقوں میں تباہ کاریوں کا باعث بن رہا ہے۔
ملک
کے بالائی علاقوں سے سیلاب میں بہہ کر آنے والی مزید 4 لاشیں سکھر بیراج
سے ملی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بیراج سے 12 لاشیں مل چکی ہیں۔
پاک
فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ
علاقوں میں فوج اور ایف سی کی فیلڈ ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔
جاری کیے
گئے بیان میں آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاک فوج کے جوان طبی امداد کی
فراہمی اور مواصلاتی رابطے بحال کرنے میں مصروف ہیں۔