Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 31, 2022 06:52 pm views : 320

Location : PID

Islamabad- Rupee to see improvement 'in next two weeks', Miftah Ismail says
  • Urdu

پی ٹی آئی نے ملک تباہ کردیا جسے بچانے کیلیے ہم سب کو ٹیکس دینا ہوگا، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ کا 150 یونٹ سے کم بجلی استعمال کر نے والے دکان داروں کو فکس ٹیکس میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا ۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک کو دیوالیہ کرنے کے قریب چھوڑ گئی، اسے بچانے کے لیے ہم سب کو ٹیکس دینا ہوگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ روپے پر جلد دباؤ ختم ہوجائے گا اور چیزیں آسان ہوجائیں گی، تین ماہ میں ایسی کوئی کام نہیں کیا جس سے روپے کی قدر میں کمی آئے، درآمدات میں کمی کے باعث روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے، اس ماہ 5 ملین ڈالر کی درآمدات ہوئیں درآمدات میں یہ کمی خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کو ڈیفالٹ کرکے چھوڑ گئے تھے لیکن ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، عمران خان پوچھتے ہیں ذمہ دار کون ہے؟ ذمہ دار آپ ہیں، ماضی کی حکومت کی پالیسیوں کے باعث تجارتی خسارے میں اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں ٹیکس کلیکشن میں کمی آئی، خان صاحب نے آئی ایم ایف سے وعدہ کرکے توڑا تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ گیا، ہم نے مشکل بجٹ دیا کیونکہ عمران خان ملک اس صورتحال میں چھوڑ کر گئے، اس ماہ کی بجلی کے بل میں اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ آئی تو اس میں ہمارا کیا قصور؟ گردشی قرضہ آپ نے 1400 ارب بڑھا دیا، ہر شعبے کی تنزلی کے ذمہ دار آپ ہیں، آپ نے ایک پیسے کا بھی ٹرانسمیشن نقصان کم نہیں کیا، ایک پیسے کا ریفارم نہیں کیا اور ایک پیسے کا کام نہیں کیا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت ملک میں گندم ضرورت سے زیادہ ہے، اگلے ماہ سے برآمدات کو بڑھانے کی کوشش کریں گے، امید ہے دو ہفتوِں مییں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا، موبائل فون پاکستان میں بن رہے ہیں اور بنتے رہیں گے۔

Recent News

Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved