Jul 31, 2022 06:53 pm
views : 273
Location : Different Places
Rawalpindi- Sheikh Rasheed mocks Nawaz Sharif, claims PML-N leader is considering to leave govt
حکومت زیرو اور عمران خان ہیرو بن گئے: شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس 90 روز کے بجائے صرف 45 دن کے ریزرو رہ گئے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت زیرو اور عمران خان ہیرو بن گئے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا، وہی اسے چھوڑنے کی باتیں کر رہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ معاشی طور پر ملک جام ہو گیا ہے، لوگ بجلی اور گیس کے بل پر فکسڈ ٹیکس نہیں دے سکتے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی دن رات بے اثر پریس کانفرنسوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مختصر تحریک میں عمران خان چھا گئے۔