Aug 01, 2022 03:03 pm
views : 342
Location : domestic place
prime minister says that the general elections may be trumpeted in the next six to eight weeks
لاہور، عمران خان کی
اراکین اسمبلی سے ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی، سابق وزیراعظم کہتے ہیں آئندہ
چھ سے آٹھ ہفتوں میں عام انتخابات کا بگل بج سکتا ہے،قوم کی توقعات اب پی ٹی آئی
سے وابستہ ہیں
div class="field-data" style="display: block;">
پاکستان تحریک
انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ارکین اسمبلی کو نئے انتخابات کی تیاری کا ٹاسک دے
دیا ہے۔
لاہور میں عمران
خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اراکین اسمبلی سے ملاقات کی، جس کی اندرونی کہانی سامنے
آگئی ہے۔ عمران خان نے اراکین اسمبلی کو نئے انتخاب کے لیے تیاری کا ٹاسک دیتے
ہوئے کہا کہ چھ سے آٹھ ہفتوں میں آئندہ عام انتخابات کا بگل بج سکتا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین
نے کہا کہ اراکین اسمبلی اور پارٹی تنظیمیں
انتخابات کی تیاری کریں اور لائحہ عمل تیار کرلیں۔
عمران خان نے
ڈاکٹر یاسمین راشد کو دو ہفتوں میں پنجاب میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے
کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم سازی مکمل کی جائیں تاکہ انتخاب میں بھرپور انداز
میں جائیں۔
اُن کا کہنا تھا
کہ پچیس مئی کو جنہوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا قانون ان کے حوالے
سے راستہ اختیار کرے گا، مجھے پتہ ہے جن لوگوں نے ہمارے ساتھ دو نمبر ی کی مگر میں
سب کے سامنے کسی کا نام نہیں لینا چاہتا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان اسمبلی
نے اپنی اپنی آرا بھی پیش کیں۔
عمران خان نے کہا کہ ملک میں استحکام صاف وشفاف الیکشن سے ہی ممکن ہے، پنجاب میں
مربوط تنظیم سازی پر توجہ دی جائے، لوگ سیاست میں پیسہ بنانے آتے ہیں،لیکن اب عوامی
شعور بیدار ہوچکا ہے، بچوں میں ملکی مسائل کے شعور کی بیداری خوش آئند ہے، قوم کی
توقعات اب پی ٹی آئی سے وابستہ ہیں