اسلام آباد، پیٹرول فی لیٹر تین روپے پانچ پیسے سستا
اور ڈیزل آٹھ روپے پچانوے پیسے مہنگا ہوگیا، کمی کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت
دوسو ستائیس روپے انیس جبکہ لائٹ ڈیزل ایک سو اکیانوے روپے بتیس پیسے پر پہنچ گئی
وفاقی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تین روپے پانچ پیسے کی کمی کر
دی۔
وزارت خزانہ کی
جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم
مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق ہوگیا ہے۔
وزارت خزانہ کے
مطابق آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول تین روپے پانچ پیسے فی لیٹر سستا، لائٹ ڈیزل
12 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.95
روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں4.62 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا۔
کمی کے بعد فی لیٹر
پیٹرول کی قیمت 227 روپے 19 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 191 روپے 32 پیسے پر پہنچ گئی۔دوسری جانب 8 روپے اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 244 روپے 95 پیسے
جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت اضافے کے ساتھ 201 روپے 7 پیسے ہوگئی