Aug 02, 2022 03:12 pm
views : 342
Location : domestic place
Prohibited funding on PTI has been proved, the Election Commission has given a unanimous decision.
پی ٹی
آئی پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی،الیکشن کمیشن نے متفقہ فیصلہ سنادیا، عمران
خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر قانونی ٹیم طلب کرلی، شیخ رشید بولے
سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پہلی سماعت میں اڑادیگی
الیکشن
کمیشن آف پاکستان کے 3 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ
سنا دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈنگ لینا ثابت
ہوگیا ہے۔
الیکشن
کمیشن آف پاکستان کے 3 رکنی بینچ نے 21 جون کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا،
جو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پڑھ کر سنا دیا، جس کے مطابق پی
ٹی آئی کو ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ موصول ہوئی۔
فیصلے
میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو ابراج گروپ سمیت غیر ملکی کمپنیوں سے
فنڈنگ موصول ہوئی۔ پی ٹی آئی نے اپنے 16 اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن میں مس ڈیکلیریشن جمع کرایا۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا سرٹیفکیٹ غلط تھا۔ عمران خان کے بیان حلفی میں غلط
بیانی کی گئی ہے۔
الیکشن
کمیشن کے متفقہ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے امریکا سے ایل
ایل سی سے فنڈنگ لی۔ پی ٹی آئی نے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی کی ہے۔کمیشن
مطمئن ہو گیا ہے کہ مختلف کمپنیوں سے ممنوعہ فنڈنگ لی گئی ہے۔ پی ٹی آئی نے
شروع میں 8 اکاؤنٹس کی تصدیق کی۔ پی ٹی آئی نے 34 غیرملکی کمنیوں سے فنڈنگ
لی۔
وزیراعظم
شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک بار پھر ثابت ہوا عمران خان سرٹیفائیڈ جھوٹا
ہے۔، قوم کو غیر ملکیوں سے فنڈ لینے والے شخص کی سیاست کے مضمرات پر غور
کرنا چاہیے۔
دوسری
طرف الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے درخواست
گزار اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ الزامات ثابت ہو جانے کے بعد عمران خان
فوری طور پر استعفا دے دیں۔
الیکشن
کمیشن کے فیصلے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا
ہےکہ سپریم کورٹ کے صادق وامین الیکشن کمیشن میں جھوٹے نکل آئے۔ مسلم
لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اب عمران خان کو جیل میں ڈالا جائے۔
پی ٹی آئی کے
رہنما فواد چوہدری نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا
ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست نہیں ہے، پی ٹی آئی کا فیصلہ آپ نے کر
لیا اب دیگر جماعتوں کا فیصلہ بھی جلد کر لیں۔