Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 02, 2022 03:24 pm views : 332

Location : different areas

Lahore-Pak England series, match dates announced, Karachi and Lahore will host seven T20 matches
  • Urdu

لاہور، پاک انگلینڈ سیریز، میچز کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا، کراچی اور لاہور سات ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کریں گے، ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی ذاکر خان کہتے ہیں پاکستان مارچ/اپریل میں کامیابی سے آسٹریلیا کی میزبانی کرچکا ہے

پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سیریز کے ابتدائی چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے، جو 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو شیڈول ہیں جبکہ بقیہ تین میچز 28 ، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوں گے۔
دونوں سائیڈز تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنےکے لیے دوبارہ دسمبر میں مدمقابل آئیں گی۔
ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مصروف ہوم انٹرنیشنل سیزن کا آغاز انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کراچی اور لاہور آمد سے ہورہا ہے۔ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ سے قبل دنیا کی بہترین سائیڈ کے خلاف 7 میچز کی سیریز کھیلنے سے قومی کرکٹ ٹیم کو میگا ایونٹ کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔
ذاکر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان مارچ/اپریل میں کامیابی سے آسٹریلیا کی میزبانی کرچکا ہے اور وہ 2005 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلینڈ کی میزبانی کے لیے بھی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ریکی ٹیم کے مطمئن ہونے پر ہی دورے کی تصدیق کی ہے۔ امید ہے شائقین کرکٹ دونوں ٹیموں کو اسپورٹ کرنے اسٹیڈیمز کا رخ کریں گے۔
شیڈول کے مطابق 20 ستمبر، پہلا ٹی20 انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی،22 ستمبر، دوسرا ٹی20 انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی،23 ستمبر، تیسرا ٹی20 انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی، 25 ستمبر، چوتھا ٹی20 انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی،28 ستمبر، پانچواں ٹی20 انٹرنیشنل میچ، بمقام لاہور،30 ستمبر، چھٹا ٹی20 انٹرنیشنل میچ، بمقام لاہور،02 اکتوبر، ساتواں ٹی20 انٹرنیشنل میچ، بمقام لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Recent News

Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved