Aug 03, 2022 06:25 pm
views : 345
Location : domestic place
Rawalpindi- ECP notice is not about Imran Khan's disqualification but about confiscation of funds, says Sheikh Rasheed
راولپنڈی،
الیکشن کمیشن کا نوٹس عمران خان کی نااہلی کا نہیں بلکہ فنڈز ضبطی کا
ہے،شیخ رشیدکہتے ہیں جو آئی ایم ایف سے قرضہ بھی نہ لےسکے انکی خاک
کارکردگی ہے،پانی اورمہنگائی کے سیلاب کے بعد اب ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگئی
عوامی
مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ نوٹس فنڈ ضبطی کا ہے
عمران خان کو نااہل کرانے یا پی ٹی آئی کو کالعدم کرانے کا نہیں۔
شیخ
رشید نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ بیان حلفی اورسرٹیفیکیٹ میں فرق ہوتا ہے۔
فارن فنڈنگ کیس دفن ہوگیا اورفیصلہ سپریم کورٹ کے پاس چلا گیا۔
شیخ رشید
نے مزید کہا کہ نوازشریف کے کیس اورفارن فنڈنگ کیس میں فرق ہے۔ فارن فنڈنگ
شوکاز نوٹس صرف فنڈ ضبطی کا ہےنہ کہ پارٹی کالعدم اور عمران خان کو نااہل
کرانےکا۔ الیکشن کمیشن ریفرنس حکومت کو بھیجے گا حکومت کے ڈیکلیریشن کے بعد
سپریم کورٹ میں جائے گا۔ ہر غلط فیصلے سے14پارٹیوں کی ساکھ راکھ بن رہی
ہے۔نہ نومن تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی۔ پی ڈی ایم اے ٹیں ٹیں فش ہوگئی۔
شیخ
رشید کا کہنا تھا کہ اب اتحادی بے شک میڈیا میڈیا کھیلیں۔ جو آئی ایم
ایف سے قرضہ بھی نہ لےسکے ان کی خاک کارکردگی ہے۔ پانی اورمہنگائی کے سیلاب
کے بعد ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگئی۔