Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 03, 2022 06:30 pm views : 360

Location : domestic place

Hand grenade explosion martyrs two police officials in Karachi
  • Urdu

کراچی، پولیس ہیڈ کوارٹر میں دھماکا، دو اہلکار شہید، کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سندھ کے ڈی آئی جی آصف اعجاز واقعہ کے فوری بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے

کراچی کے علاقے گارڈن کے پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا ہیڈ کوارٹر کے کوت میں ہوا جہاں مبینہ طور پر غفلت کے دوران ایک دستی بم پھٹ گیا۔جس کے نتیجے میں چالیس سالہ پولیس اہلکار شہزاد اور 45 سالہ صابر جاں بحق جبکہ پولیس کانسٹیبل علی گوہر، کوت انچارج سب انسپکٹر سعید زخمی ہوئے۔
کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سندھ کے ڈی آئی جی آصف اعجاز واقعہ کے فوری بعد جائے وقوعہ پر پہنچے۔
ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ کے مطابق گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر کے اسلحہ خانے سے پولیس اہلکاروں نے دو دستی بم باہر نکالے تھے کہ ان میں سے ایک کی جان نکل گئی جس سے زوردار دھماکہ ہوا۔
آصف اعجاز جہاز شیخ کے مطابق یہ کوت ایسی جگہ پر ہے جہاں دہشت گردی کا کوئی عنصر ظاہر نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے بتایا کہ اس اسلحے کا معائنہ کوت کے اندر ہی ہونا چاہیے تھا اہلکاروں نے دستی بم باہر کیوں نکالے، اس امر کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
آصف اعجاز شیخ نے تصدیق کی کہ اس واقعے میں 2 اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والا صابر پولیس کانسٹیبل اور بطور موچی کام کرتا تھا۔

Recent News

Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved