Aug 04, 2022 02:20 pm
views : 338
Location : domestic place
Islamabad- PTI filed a reference against Chief Election Commissioner in Supreme Judicial Council
اسلام
آباد، چیف الیکشن کمشنر کیخلاف پی ٹی آئی نے سپریم جوڈیشل کونسل میں
ریفرنس دائر کردیا، ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ سکندر سلطان راجہ آئینی ذمے
داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے، انہیں ان کے عہدے سے ہٹایا جائے
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کر دیا۔
چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس بابر اعوان کے ذریعے بھجوایا گیا ہے۔
ریفرنس میں پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بد انتظامی کر رہے ہیں۔
پی
ٹی آئی کے ریفرنس میں کہا گیا ہے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ
آئینی ذمے داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے، انہیں ان کے عہدے سے
ہٹایا جائے۔
ریفرنس کے مطابق گزشتہ ماہ پی ڈی ایم کے وفد نے چیف الیکشن
کمشنر سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر چیف الیکشن کمیشن پر ممنوعہ فنڈنگ کا
فیصلہ جلد سنانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔
پی ٹی آئی کے ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملاقات کے چند روز کے بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا تھا۔