Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 04, 2022 03:50 pm views : 348

Location : domestic place

Islamabad- China extended a loan of two billion dollars to Pakistan for one year
  • Urdu

اسلام آباد،چین نے پاکستان کو ایک سال کیلئے دو ارب ڈالر کا قرضہ آگے بڑھادیا،اب تک مجموعی طور پر چین پاکستان کو چار اعشاریہ تین ارب ڈالر کا قرض دے چکا ہے جس میں دو اعشاریہ تین ارب ڈالر تجارتی قرضے بھی شامل ہیں

چین نے پاکستان کو ایک سال کے لیے 2 ارب ڈالر کا قرضہ آگے بڑھا دیا اور  اب تک مجموعی طور پر چین پاکستان کو 4.3 ارب ڈالر کا قرض دے چکا ہے جس میں 2.3  ارب ڈالر تجارتی قرضے بھی شامل ہیں۔
ملکی معیشت میں تقریباً تین ماہ کے بعد نمایاں بہتری کے آثار ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں، آئی ایم ایف نے قرض کیلئے دوست ممالک چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے مالی معاونت کی یقین دہانی حاصل کرنے کی شرط رکھی تھی جسے پاکستان نے پورا کرنا شروع کر دیا ہے جس کے بعد اہم پیش رفت کے طور پر چین نے سب سے پہلے مالی تعاون کی یقین دہانی کرا دی اور پاکستان کے سکڑتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا دینے کے لیے سیف ڈپازٹ کی مد میں 2 ارب ڈالرز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
درپیش اقتصادی بحران کے باعث پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر میں کمی کاسامنا ہے۔ چین نے پاکستان کے لیے تین سیف ڈپازٹس ترتیب دیے ہیں اس مد میں 50؍ کروڑ ڈالرز مالیت کا پہلا سیف ڈپازٹ 27؍ جون، دوسرا اتنے ہی حجم کا سیف ڈپازٹ 29؍ جون 2022 اور تیسرا ایک ارب ڈالرز مالیت کا سیف ڈپازٹ 23؍ جولائی کو ملنے تھے۔
محکمہ خزانہ نےاس امر کی تصدیق کرتےہوئے کہا کہ مذکورہ سیف ڈپازٹس ایک سالہ مدت کیلئے ہوں گے۔ چین نے 2 ارب 30؍ کروڑ ڈالرز کی کمرشل قرضوں سمیت پاکستان کی مجموعی طور پر 4؍ ارب 30؍ کروڑ ڈالرز کی قرضوں کی شکل میں مالی معاونت کی ہے تاکہ موجودہ مالی سال میں بیرونی فنانسنگ میں موجود 35؍ ارب 90؍ کروڑ ڈالرز کے فرق کو محدود کیا جاسکے۔
جبکہ آئی ایم ایف سے قرضے کی آئندہ قسط کے لیے بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہونے والا ہے جس کی مناسب یقین دہانی کرادی گئی ہے۔
تاہم پاکستانی حکام کواس حوالے سے باقاعدہ اعلان کا بے چینی سے انتظار ہے۔ اس کے علاوہ دوست برادر ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے مالی معاونت کا تندہی سے انتظار ہے، اس سے مالیاتی خلاء کی مد میں 4؍ ارب ڈالرز کی تلافی ہوجائے گی اور شرح مبادلہ میں بھی استحکام آجائے گا۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved