Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 04, 2022 03:55 pm views : 348

Location : domestic place

Karachi- Rupee posts historic appreciation against US dollar, recovers by Rs9.59
  • Urdu

کراچی، روپیہ مستحکم، امریکی ڈالر مزید سستا، اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی، اسٹیٹ بینک کے ملک سے افغانستان ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بھی اقدامات

امریکی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر مزید تین روپے اناسی پیسے سستا ہو گیا جبکہ روپیہ مستحکم ہونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 روپے 79 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد 225 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان ہے، سٹاک مارکیٹ میں 490 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 560 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک سے افغانستان ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کیے اور آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی قسط جلد ملنے کی تصدیق کے بعد مارکیٹ میں ڈالر کی مانگ کم ہوئی ہے اور حکومت نے روپے کی قدر میں بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھے تو چند روز میں ڈالر کی قیمت مزید نیچے آ سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امید ہے رواں ماہ درآمدی بل میں کمی ہوگی کیونکہ اس وقت ملک میں فوری ضرورت کا تیل بھی موجود ہے اور عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات سمیت خوردنی اشیا کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔
معاشی ماہرین نے مزید کہا ہے کہ روپے کی قیمت 200 روپے کے قریب بنتی ہے، تاہم ملک میں جاری سیاسی بے یقینی کا اگر خاتمہ ہو جاتا ہے اور استحکام آتا ہے تو روپے کی قدر بحالی کا سفر جاری رہے گا۔
آئی ایم ایف کی طرف سے قسط ملنے کے بعد دوست ممالک سے پیسے ملنے کی بھی امید ہے جس کے بعد صورتحال میں مزید بہتری آنے کی امید ہے۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved