Aug 05, 2022 01:45 pm
views : 281
Location : different areas
Islamabad- Youm-e-Istehsal, rallies against india's action in Kashmir on 5 August
اسلام آباد، یوم استحصال کشمیر، پانچ اگست کے بھارتی اقدامات کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیاں، اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک کو ایک منٹ کیلئے روکا گیا،ایک منٹ کی خاموشی، بھارت سے آزادی کا مطالبہ
بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت کو یکطرفہ تبدیل کرنے کے غیرقانونی عمل کو تین برس مکمل ہونے پر سرحد کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیریوں نے یوم استحصال منایا۔
آزاد اور مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی بربریت کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا اور مکمل ہڑتال کی گئی، بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں اور بین الاقوامی برادری سے 5 اگست 2019 کے اقدامات واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا۔
یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ریلی بھی نکالی گئی جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے عملے سمیت شہریوں نے بھی شرکت کی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ہم کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ بہادر کشمیریوں کو سلام ہے جو سات دہائیوں سے زائد عرصے سے بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف آہنی عزم کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔