Aug 05, 2022 02:15 pm
views : 259
Location : domestic place
Karachi- Sindh bans pillion riding to ensure Muharram security
کراچی،
سندھ میں دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد، بچوں اور
بزرگوں کو استثنیٰ،پابندی محرم الحرام میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے
عائد کی گئی
سندھ میں
محرم الحرام میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری
پر پابندی عائد کر دی گئی، بچوں، بزرگوں اور صحافیوں کو پابندی سے استثنی
دیا گیا ہے۔
حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے میں
دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی بارہ محرم تک لگائی گئی ہے۔ پابندی
محرم الحرام میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے عائد کی گئی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین ، بچے اور بزرگوں کے علاوہ صحافی اور سکیورٹی اہلکار اس پابندی سے مستثنی ہوں گے۔