Aug 02, 2016 04:55 pm
views : 1114
Location : Foreign Office
Islamabad- Advisor to PM for Foreign Affairs Sartaj Aziz and Turkish Foreign Minister Joint Press Conference
اسلام آباد، مشیر خارجہ سر تا ج عز یز اور تر ک وزیر خارجہ میولووچاوش اوغلو کی مشترکہ پر یس کانفرنس
ترکی نے پاکستان سے فوجی بغاوت میں ملوث گولن نیٹ ورک کے اسکول بند کرنے کا مطالبہ دہرایا ہے۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اگر کوئی اسکول غیرقانونی سرگرمی میں
ملوث پایا گیا تو کاروائی کریں گے۔ ترک وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے
لئے پاکستانی موقف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
ایک روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ترک وزیر خارجہ میو لوو چاوش اوغلو نے اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاک ترک دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد
مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان
ترکی میں جمہوریت کی حمایت کرتا ہے۔ دونوں ممالک ترقی اور خوشحالی کے لئے
مل کر کام کرتے رہیں گے۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے سے
تجارتی سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اسکول غیر
قانونی کارروائیوں میں ملوث پایا گیا تو کارروائی کی جائے گی۔
ترک وزیر خارجہ میولووچاوش اوغلو کا کہنا تھا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ
تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ترکی میں جمہوریت کی حمایت پر پاکستان
کی حکومت اور عوام کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتح ا للہ گولن نے
امریکہ میں بیٹھ کر ترکی کے خلاف سازش کی، گولن نیٹ ورک دنیا بھر میں کام
کر رہا ہے۔ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ کو سراہتے ہیں اور مطالبہ کرتے
ہیں کہ پاک ترک اسکول نیٹ ورک بند کیا جائے۔
ترک وزیر خارجہ میولووچاوش اوغلو نے کہا کہ ترکی نے اس بات کا مطالبہ صدر
ممنون حسین کے دورہ ترکی کے دوران بھی کیا تھا۔ ترکی مسئلہ کشمیر پر
پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
ترک وزیر خارجہ میولووچاوش اوغلو نے کہا کہ فوجی بغاوت کچلنے کی آڑ میں کسی معصوم شہری کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا۔