Aug 05, 2016 03:23 pm
views : 1262
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Dr.Ishrat ul Ebad Khan meets President AJK
کراچی ، گورنر سند ھ ڈاکٹر عشر ت العباد خان سے صد ر آزاد کشمیر محمد یعقو ب خان کی ملاقات
کراچی میں گورنر سند ھ ڈاکٹر عشر ت العباد خان سے آزاد کشمیر کے صد ر محمد
یعقو ب خان نے گو ر نرہا ؤ س میں ملا قا ت کی۔ ملاقات میں جا ری صورتحا ل
سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبا د لہ خیال کیا گیا۔ملاقا ت میں اس
عز م کا اظہا ر کیا گیا کہ ہر سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر نے کے لئے
بھر پو ر کو شش جا ر ی رکھی جا ئیں گی۔ اس ضمن میں مختلف فورم پر مقبوضہ
کشمیر میں ڈھا ئے جا نے والے بھارتی مظالم ، ریاستی دہشت گردی اور لا
قانونیت میں ہزاروں افراد کی شہادت سے متعلق آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس موقع پر گورنر سند ھ ڈاکٹر عشر ت العباد خان نے کہا کہ پا کستانیوں کے
دل اپنے کشمیر ی بھا ئیوں کے سا تھ دھڑ کتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی
مظالم سے آج ہر پاکستانی فکر مند اور غم وغصہ کا شکار ہے۔انسانی حقو ق کی
تنظیموں کو بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف اور کشمیر یوں کے حق خودارادیت
کے لئے آواز بلندکرنا ہو گی کیو نکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق
خوداردیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور بھار ت کو کشمیر یو ں کوان کا حق
دینا ہو گا۔
صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقو ب خان نے کشمیر یوں کی مسلسل حمایت پر پا
کستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس ضمن میں گورنر سند ھ کے جذ با
ت بھی سراہے جا نے کے لا ئق ہیں۔سند ھ میں آباد کشمیریو ں کے مسائل کے حل
میں بھی گورنر سند ھ ڈاکٹر عشر ت العباد خان نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا
ہے جس کے لئے صوبے میں آباد کشمیر ی ان کے مشکورہیں۔