Aug 05, 2016 04:36 pm
views : 1550
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif meets CM Sindh Murad Ali Shah
اسلام آباد ، وزیر عظم نواز شر یف کی وزیر اعلیٰ سند ھ مراد علی شاہ سے ملاقات
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعظم ہا ؤ س
میں ملاقات کی۔ملاقات میں کراچی سمیت سندھ بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،
این ایف سی ایوارڈ ، رینجرز اختیارات اور مردم شماری پر تفصیلی تبادلہ خیال
کیا گیا۔
وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے گزشتہ روز طلبی پر وزیراعلی سندھ مراد علی
شا ہ ملاقات کیلئے اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے وزیر اعظم ہاؤس میں نواز
شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مرادعلی شاہ نے وزیراعظم کی صحت دریافت کی
جبکہ نواز شریف نے مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہونے پر
مبارکبادی۔
ملاقات میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ بھر میں بجلی کی غیر
اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر وزیر اعظم نواز شر یف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا
اور جلد ازا جلد چھوٹے پاور پلانٹ کے ٹیرف کے مسئلے کو حل کرنے پر زور دیا۔
اس موقع پر این ایف سی ایوارڈ کو فعال کرنے پر بھی بات چیت کی گئی اس کے
علاوہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔