Aug 05, 2016 05:48 pm
views : 1235
Location : National Press Club
Islamabad- CM Sindh Murad Ali Shah Press Conference
اسلام آباد ،پیپلزپارٹی کی پالیسی عوامی پالیسی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ میں نہیں بولوں گا میرا کام
بولے گا ،عوام کی خدمت کرنا ہی میری ترجیح ہے ،اگر کوئی غلط کام ہوا ہے
تواسے درست کرنے کی کوشش کروں گا۔
وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
کااسلام آباد میں پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کہنا تھا کہ وزیر اعظم
نے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔پیپلزپارٹی کی پالیسی عوامی پالیسی
ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے سندھ کے عوام نے چنا
ہے،محترمہ نے مجھے سیاست میں آنے کے لیے قائل کیا،محترمہ مجھے اس منصب
پردیکھ کرخوش ہورہی ہونگی، قیادت کا پورا اعتماد حاصل ہے ، لیکن رہنمائی
قیادت سے ہی لوں گا۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ حلف اٹھائے ایک ہفتہ ہوگیا ،
میڈیا نے حوصلہ افزائی کی، اس سے ہمت بڑھی ہے،رینجرز کے پاس 90 روز کے
اختیارات کراچی میں اے ٹی اے کے تحت ہیں،وزیراعظم کے ساتھ پہلی ملاقات تھی،
انہیں سندھ کے مسائل سے آگاہ کیا۔