ڈیرہ مراد جمالی، پولیس لائن میں شہدا پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں تقر یب کا انعقاد
ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس لائن میں شہداء پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں تقر یب کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی پولیس لائن میں شہدا ء پولیس اہلکاروں
کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں ڈی آئی جی نصیرآباد شرجیل کریم کھرل کی عدم
شرکت پر ورثاء میں مایوسی پھیل گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی ملک محمد سلیم لہڑی نے کہاکہ ڈیرہ
مرادجمالی کے53 پولیس اہلکاروں اورجوانوں نے دہشت گردوں کا ڈٹ کرمقابلہ کیا
ہے جس سے بلوچستان میں پولیس کا مورال بلند ہوا ہے ہمیں اپنے شہداء پر فخر
ہے ،شہداء ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ بلوچستان میں سب سے ذیادہ ڈیرہ مرادجمالی
کے پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کی ہے۔دہشت گردکبھی بھی ہمارے حوصلے
پشت نہیں کرسکتے۔
تقریب سے شہداکے ورثاء نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ہمیں فخر ہے کہ ہم اپنے
شہداء کے بھائی ہیں، ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے جواں مردی کے ساتھ دہشت
گردوں کا مقابلہ کرکے شہادتیں نوش کی ہیں۔ نصیرآباد پولیس نے شہداء ڈے کے
حوالے سے تقریب کا انعقا د کرکے ہمارے حوصلے بلند کئے ہیں ہم بھی اپنے ملک
وقوم کی خاطرکسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
شہید اء کیلئے منعقد کی گئی تقریب میں ڈی آئی جی نصیرآباد شرجیل کریم کھرل
سمیت کسی بالا آفیسر کی عدم شرکت پر ورثاء میں مایوسی پھیل گئی انہوں نے
کہاکہ ہمارے جوانوں نے پولیس کا مورال بلند کرنے کیلئے قر بانیاں دی گئیں
لیکن آفیسران کی جانب سے عدم توجہی قابل افسوس بات ہے۔