Aug 08, 2016 01:33 pm
views : 1245
Location : Civil Hospital
Quetta- 40 killed in blast at Quetta's civil hospital after lawyer's killing
کو ئٹہ ،سول اسپتال کوئٹہ میں خودکش دھماکے سے 40 افراد جاں بحق، 35 سے زائد زخمی
کوئٹہ
کے سول اسپتال کی ایمرجنسی کے مرکزی دروازے پر اس وقت دھماکا ہوا جب ٹارگٹ
کلنگ میں جاں بحق ہونے والے بلوچستان ہائی کورٹ بار کے صدر بلال انور کاسی
کی لاش لائی گئی تھی اور اس وقت وہاں وکلا ، میڈیا کے نمائندے اور اہم
سرکاری شخصیات بھی موجود تھیں۔ دھماکے کے فوری بعد شدید فائرنگ کا سلسلہ
شروع ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں اسپتال میں بھگدڑ مچ گئی۔
اسپتال ذرائع نے دھماکے کے نتیجے میں 40 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
کردی ہے جن میں بلوچستان بار کے سابق صدر تاج محمد کاکڑ سمیت کئی صحافی اور
وکلا بھی شامل ہیں جب کہ 35 افراد زخمی ہیں ، زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل
کردیا گیا ہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ دھماکے
کی جگہ سے شوہد اکٹھے کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا
ہے کہ سول اسپتال میں کیا گیا دھماکا خود کش تھا اور اس میں 15 سے 20 کلو
گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
دہشت گردی کا واقعہ بزدلانہ واقعہ ہے ،ملوث افراد کو معاف نہیں کیا جائے
گا۔
وزیراعظم نواز شریف نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں
عوام ، فورسز اور پولیس کی بے پناہ قربانیوں کے بعد امن بحال ہوا، کسی کو
بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔