پشاور، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے تعزیتی اجلاس میں کوئٹہ بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی کا اہتمام
پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے تعزیتی اجلاس میں کوئٹہ بم دھماکے میں
جاں بحق ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کا اہتما م کیا گیا۔
پشاور وکلاء برادری نے کوئٹہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے
آج اور کل عدالت کی کاروائیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے منوجان روڈ پر بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر
بلال انور کاسی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے، ان کی میت سول
اسپتال لائی گئی تھی، جس کی وجہ سے وکلاء، صحافیوں اور میڈیا سے تعلق رکھنے
والے افراد کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی، اسی دوران اسپتال کے شعبہ
حادثات کے مرکزی دروازے پر زور دار دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کے بعد ہونے والی
فائرنگ سے اسپتال میں بھگدڑ مچ گئی۔
اسپتال ذرائع نے دھماکے کے نتیجے میں 55 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
کردی ہے جن میں بلوچستان بار کے سابق صدر بازمحمد کاکڑ سمیت کئی صحافی اور
وکلاء بھی شامل ہیں جب کہ درجنوں افراد زخمی ہیں، زخمیوں کو سی ایم ایچ
منتقل کردیا گیا ہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ طبی عملے نے
عوام سے خون کے عطیات جمع کرانے کی اپیل کردی ہے۔ اس وقت سول اسپتال میں 38
،
سی ایم ایچ میں 14 جب کہ بولان میڈیکل کمپلیکس میں 3 لاشیں موجود ہیں۔