Aug 09, 2016 01:31 pm
views : 1163
Location : Civil Hospital
Quetta- Blast in Civil Hospital, Shutter Down Strike in Balochistan
کوئٹہ،سول اسپتال دھماکے میں 70 ہلاکتوں پر بلوچستان کی فضا سوگوار
کوئٹہ سول ہسپتال دھماکے کے بعد آج ملک کی فضا سوگوار ہے۔ کوئٹہ شہر میں
اداسیوں اور ویرانی کے ڈیرے ہیں ہر کوئی غم سے نڈھال ہے۔ عدالتوں میں
سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ دکانیں اور مارکیٹیں بھی بند ہیں۔ بلوچستان حکومت
کے اعلان کے بعد صوبے میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں بھی کوئٹہ سانحے پر فضا سوگوار ہے۔ عدالتوں میں ہڑتال ہے اور وکلا ء کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔
کوئٹہ شہر سمیت صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند ہیں۔ بلوچستان وومن
یونیورسٹی، بلوچستان یونیورسٹی ، آئی ٹی یونیورسٹی سمیت صوبے کی تمام 11
یونیو رسٹیاں بند ہیں جبکہ دفاتر میں بھی حاضری کم دکھائی دے رہی ہے۔
بلوچستان کی تمام عدالتوں میں وکلاء پیش نہیں ہوئے جبکہ بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرا دئیے گئے ہیں۔