Aug 09, 2016 06:10 pm
views : 1152
Location : Agha Khan Hospital
Karachi- CM Sindh Murad Ali Shah visits Agha Khan Hospital
کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کا آغا خان اسپتال کا دورہ ، زخمیوں کی عیادت
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں چائنہ کٹنگ سے متعلق چلنے کا
خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کوغیرقانونی قبضے سے
متعلق جامع رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
آغا خان اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں
زیر علاج تمام زخمیوں کے علاج معالجے کا خرچہ حکومت سندھ برداشت کریگی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آغا خان اسپتال میں زیر علاج کوئٹہ بم دھماکوں میں زخمی
ہونے والے افراد کی عیادت کی اور ان کے صبر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پروزیر اعلی ٰ سند ھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ زخمیوں کے علاج
معالجے کا خرچہ سندھ حکومت برداشت کرے گی اور یہ کام سیکریٹری ہیلتھ سندھ
اپنی نگرانی میں کررہے ہیں۔