کو ئٹہ ،کمانڈرسدرن کمانڈ کی کوئٹہ دھماکے میں شہید کیمرہ مین کے گھر آمد، بھائیوں سے تعزیت
کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی کیمرہ مین شہزاد خان اور محمود کے گھر آمد ، شہداء کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی۔
کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض پرنس روڈ پر واقع آج ٹی وی کے
کیمرہ مین شہزاد خان کے گھر پہنچے اور لواحقین سے تعزیت کی۔ جنرل عامر ریاض
نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ لیفٹیننٹ جنرل عامر
ریاض نے شہزاد کے بچوں کو پیار کیا۔ تین سالہ عبیرا نے لیفٹیننٹ جنرل عامر
ریاض کی وردی پر لگے پاکستانی پرچم کے بیج میں دلچسپی دکھائی تو لیفٹیننٹ
جنرل نے بچی کو پیار کرتے ہوئے فوری طور پر بیج اتار کر بچی کو دیا۔
اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے لواحقین کو تسلی
دی اور دہشت گردوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت
گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ شہدا ء کا خون رائیگاں نہیں
جانے دیں گے۔
اس سے قبل کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔