Aug 10, 2016 04:17 pm
views : 1140
Location : Sindh High Court
Karachi- Lawyers Strike against Quetta Blast
کراچی، سانحہ کوئٹہ کیخلاف وکلا ء کی دوسرے روز بھی ہڑتال جاری
کراچی میں سانحہ کوئٹہ کے خلاف وکلاء کی دوسرے دن بھی ہڑتال جاری ہے ،
عدالتوں میں مقدمات کی سماعت ملتوی، سٹی کورٹ اور ہائی کورٹ میں سیکورٹی
سخت، رینجرز اہلکار تعینات کر دئیے گئے۔
کراچی میں سانحہ کوئٹہ کے خلاف وکلا ء کی دوسرے دن بھی ہڑتال جاری ہے۔ وکلا
ء نے سندھ ہائی کورٹ، سٹی کورٹ، ملیر کورٹ اور دیگر عدالتوں کا بائیکاٹ کر
دیا جس کے باعث عدالتوں میں مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ پاکستان بار
کونسل اور سندھ بار کونسل نے ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ اس موقع پرسٹی کورٹ میں
سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور رینجرز تعینات کی گئی ہے۔
ہائی کورٹ میں بھی رینجرز کی نفری تعینات کی گئی ہے جہاں کرنل امجد اور
شاہد نے سندھ ہائیکورٹ میں سیکیورٹی کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی پر تعینات
اہلکاروں کو ضروری ہدایات دیں۔